ڈیرہ اسماعیل خان: زمین کے تنازعے پر چار افراد نے مکان کو آگ لگادی


 بدھ ۰۹ آگست ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۳۳     ڈیرہ اسما عیل خان   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ظفر عباس   :ڈیرہ اسماعیل خان: مکان کے تنازعے پر علاقہ روہلہ پہاڑ پور میں چار افراد نے مکان کو آگ لگادی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور میں ساحرہ بی بی زوجہ محمد رمضان سکنہ روہلہ پہاڑ پور نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ مکان کے تنازعے پر انکے قریبی چار رشتہ دارمسلح بہ پستول وڈنڈے لیکر میرے گھر میں ناجائز قبضہ کرنے کی غرض سے آئے اور مجھے دھمکیاں دیکر میرے گھر کو آگ لگا کر میرا نقصان کیا۔