ڈیرہ اسماعیل خان: اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے پر اسکا بھائی گرفتار


 بدھ ۰۹ آگست ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۴۷     ڈیرہ اسما عیل خان   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ظفر عباس   :ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ کڑی خیسور پولیس نے کچہ ملی خیل اور یاری خیل کے علاقے میں کاروائی کے دوران اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے پر اسکے بھائی کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک منشیات فروش سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق ۔ڈی پی او راجہ عبد الصبور خان کی ہدایت پر کڑی خیسور پولیس نے کچہ ملی خیل میں رستم خان نامی منشیات فروش سے 1075گرام چرس برآمد کرلی،یاری خیل میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان ساجد اور ہدایت نامی دو بھائیوں کو پناہ دینے پر اسکے بھائی غلام فرید کو گرفتار کرلیا جبکہ گاؤں جھوک ونس میں عبد الستار عرف دلبر ولد منگل خان سکنہ پہاڑ پور سے ایک لیٹر شراب برآمد کرلی ،پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔