جامعہ سندھ کی جانب سے بی ایس سی ہوم اکنامکس پارٹ اول و دوم کے نتائج کا اعلان


 جمعرات ۱۰ آگست ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۴۳     جامشورو   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    علی مراد چانڈیو   :جامشورو: ناظم امتحانات (سالانہ) جامعہ سندھ جامشورو نے بی ایس سی (پاس) ہوم اکنامکس پارٹ اول و دوم اور بی ایس سی (پاس) پارٹ اول 2016ء کے امیدواروں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ جاری کردہ نتائج کے مطابق بی ایس سی (پاس) حصہ اول کے امتحانات میں مجموعی طور پر7888 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 4793 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے، جبکہ 2670 امیدوار ناپاس، 277 امیدوار غیر حاضر اور 142امیدواروں کے نتائج مختلف اسباب کی وجہ سے روک دیئے گئے ہیں۔ امیدواروں کو اپنے متعلقہ کالجز سے نتائج معلوم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔