جامعہ سندھ کے ملحقہ کالجز میں سالانہ امتحانات کے فارم جمع کروانے کا شیڈیول جاری


 جمعرات ۱۰ آگست ۲۰۱۷    ایک ھفتہ پہلے     ۲۷     جامشورو   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    علی مراد چانڈیو   :جامشورو: ناظم امتحانات (سالانہ) جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے جامعہ سے ملحقہ سرکاری کالج کے سالانہ امتحانات 2017ء کے فارم و فی جمع کروانے کی تاریخ کا شیڈیول جاری کیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امتحانی فارم و فی جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 ستمبر 2017ء مقرر کی گئی ہے، جبکہ 22 ستمبر تا 10 اکتوبر 1000 روپے، 11 تا 26 اکتوبر تک 2000روپے، 27 اکتوبر سے 14 نومبر تک 3000 روپے جبکہ 15 تا 20 نومبر 5000 روپے لیٹ فی کے ساتھ امتحانی فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں