امریکا میں سیٹوں کے بجائے بستروں والی انوکھی بس سروس متعارف


 جمع ۱۱ آگست ۲۰۱۷    ایک ھفتہ پہلے     ۲۴     نیویارک   پرنٹ نکالیں

رپورٹ    ویب ڈیسک   :نیو یارک: امریکی شہروں لاس اینجلس اور سان فرانسسکو کے درمیان سفر کرنے کے لئے انوکھی بس سروس متعارف کرادی گئی ہے۔ اس میں مسافروں کے لیے نشستوں کے بجائے بستروں کا انتظام کیا گیا ہے۔ امریکی شہروں لاس اینجلس اور سان فرانسسکو کے درمیان سفر پہلے کبھی اتنا آرام دہ نہ تھا۔اس انوکھی بس سروس میں نہ صرف بستروں کی سہولت فراہم کی گئی ہے بلکہ وائی فائی بھی موجود ہے۔ اس بس سروس کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ صرف رات میں چلائی جاتی ہےجبکہ کمپنی مالک کا کہنا ہے کہ اس سروس کا مقصد یہ ہے کہ مسافر 6سے 8 گھنٹوں کے اس لمبے سفر میںرات کی آرام دہ نیند لے سکیں۔