وفاقی اورسندھ حکومت کے ملازمین کوتنخواہ 28 اگست تک ادا کرنے کا فیصلہ


 جمع ۱۱ آگست ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۱۲۳     اسلام آباد   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :اسلام آباد: اکاﺅنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے عید الا ضحی کی چھٹیوں کے پیش نظر وفاقی ملازمین کو اگست کی تنخواہ 28 اگست تک جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے اور بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 28 اگست تک انکے بینک اکاﺅنٹس میں منتقل کر دی جائیں۔ سندھ حکومت نے بھی اپنے ملازمین کو 28 اگست تک تنخواہیں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ریلوے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں عید سے قبل ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عیدالاضحی یکم ستمبر کو متوقع ہے۔