باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق،متعدد زخمی


 جمع ۱۱ آگست ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۱۰۵     باجوڙ   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :باجوڑ ایجنسی: قبائلی علاقے چارمنگ بابڑہ میں دھماکے کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں سڑک کنارے بارودی مواد نصب کیا گیاتھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا یا گیا، دھماکے کے نتیجے میں وہاں سے گزرنےو الی مسافرگاڑی بھی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق 25مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔ ذرائع کے مطابق مرنیوالے اور زخمی عام شہری ہیں ۔