پاکستان تحریک انصاف نے 23 اگست کا مردان جلسہ ملتوی کردیا


 جمع ۱۱ آگست ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۳۷     مردان   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :مردان: پاکستان تحریک انصاف نے تیئس اگست کو مردان جلسہ ملتوی کردیا ، عمران خان کہتے ہیں اس وقت نواز شریف سپریم کورٹ پر حملہ کرنے اور خود کو بچانے کی مہم چلا رہے ہیں ، نواز شریف کی مہم کا مقابلہ کرنے کی تیاری کرنی ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مردان جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ اس وقت نواز شریف سپریم کورٹ پر حملہ کرنے اور خود کو بچانے کی مہم چلا رہے ہیں ، یہ وقت جلسے کیلئے مناسب نہیں ، ابھی تحریک انصاف کو نواز شریف کی مہم کا مقابلہ کرنے کی تیاری کرنی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مردان میں ستمبر میں بڑا جلسہ کریں گے ، 14 اگست سے پی ٹی آئی کی رکنیت سازی مہم شروع ہو رہی ہے ، نوجوان رکنیت سازی مہم میں بھرپور حصہ لیں، عمران خان کا کہنا ہے کہ رکنیت سازی مہم انٹراپارٹی انتخابات کیلئے بہت ضروری ہے، عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی انتخابات کرائیں گے۔