شاہ رخ کے ساتھ پہلے جیسی کیمسٹری نہیں رہی، کاجول


 جمع ۱۱ آگست ۲۰۱۷    ایک ھفتہ پہلے     ۲۷     ممبئی   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :ممبئی: بالی ووڈ انڈسڑی کی معروف جوڑی شاہ رخ اور کاجول کی اب پہلے کی طرح موثر نہیں رہی جس کا اعتراف خود کاجول کر چکی ہیں۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران کاجول کا کہنا تھا کہ شاہ رخ اور ان کی کیمسٹری اب پہلے کی طرح نہیں رہی جس طرح سب سے پہلی فلم میں تھی۔ کاجول کے مطابق شاہ رخ اور ان میں اب کافی تبدیلی آچکی ہے، شاہ رخ تین بچوں کے والد اور میں دو بچوں کی ماں ہوں اور عمر گزرنے کے ساتھ اب وہ کیمسٹری نہیں رہی جو پہلے تھی۔ کاجول نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ شاہ رخ خان ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے میں کافی مزہ آتا ہے کیونکہ وہ انہیں طویل عرصے سے جانتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنے میں کبھی مشکل پیش نہیں آئی۔