اینٹی کرپشن نے محکمہ انہار فیصل آباد کے ہیڈ کلرک کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا


 جمع ۱۱ آگست ۲۰۱۷    ایک ھفتہ پہلے     ۲۵     فیصل آباد   پرنٹ نکالیں
محکمہ انہار فیصل آباد کے ہیڈ کلرک محمد مقصود

رپورٹ    محمد رضوان   :فیصل آباد: ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر اینٹی کرپشن نے محکمہ انہار فیصل آباد کے ہیڈ کلرک کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کو ضلع گوجرانوالہ کے رہائشی نے درخواست گزاری تھی کہ محکمہ انہار کا ہیڈ کلرک محمد مقصود اس سے سرکاری کام کے عوض 5 ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر انویسٹی گیشن محمد یونس نے چھاپہ مار کر کلرک کو رنگے ہاتھوں گرفتار اور اس کے قبضہ سے نشان زدہ کرنسی نوٹ برآمد کرکے ہیڈ کلرک کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرا دیا۔