فیصل آباد: یوم آزادی پر ون ویلنگ اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد


 جمع ۱۱ آگست ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۱۳۹     فیصل آباد   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    محمد رضوان   :فیصل آباد: 14اگست بروز پیر کو یوم آزادی کے مبارک و مقدس اور پر مسرت موقع پر ون ویلنگ اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سلمان غنی کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت خصوصی حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ون ویلنگ کرنے اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے پر فوری سختی سے پابندی عائد ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد نے تمام ٹریفک وارڈنز کو حکم دے دیا ہے کہ ون ویلنگ کرنے اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے والوں کو پکڑ کر ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں تاکہ اس خطر ناک کھیل کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔