لاہور: عائشہ گلالئی کی بہن ماریہ طور پکئی نے عمران خان کی سوچ کو مثبت قرار دے دیا


 جمع ۱۱ آگست ۲۰۱۷    ۷ دن پہلے     ۳۵     لاہور   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لاہور: پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی کی بہن ماریہ طور پکئی بھی اچانک منظر عام پر آ گئیں ہیں اور انہوں نے کہاہے کہ عمران خان بالکل درست کہتے ہیں کہ کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھا جائے ،ان کی یہ سوچ مثبت ہے،نجی ٹی وی کے مطابق ماریہ طور کینڈا میں مقیم ہیں تاہم وہ ایک سکواش چیمپئن شپ کے باعث لاہور میں موجود ہیں اور وہ یہاں تین روز تک قیام کریں گی، ماریہ طور کا کہناتھا کہ عمران خان کی جانب سے میری سپورٹ میں کیا جانے والے ٹویٹ پر بہت خوش ہوں ،وہ درست کہتے ہیں کہ کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھا جائے ۔ان کا کہناتھا کہ ہمیں اپنے تمام ہیروز کی قدر کرنی چاہیے ،چاہے ان کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو ۔پی ٹی آئی رہنماﺅں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے سوال پر ماریہ طور نے کہا کہ تعلیم کی کمی ہے اور اس لی سوج بوجھ کم ہے ،مگر بہتری آر ہی ہے ۔ماریہ کا کہناتھا کہ میں ہسپتال کسی سے متاثر ہو کر نہیں بنا رہی بلکہ اس لیے بنا رہی ہوں کیونکہ میرے علاقے میں اس کی ضرورت ہے ۔