اسلام آباد:کرپشن کے الزامات پر سابق چیرمین ای او بی آئی ظفر گوندل ملازمت سے برطرف


 ہفتہ ۱۲ آگست ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۲۵     اسلام آباد   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کرپشن کے الزامات پر سابق چیرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ظفر گوندل کو مس کنڈکٹ اور کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے، ظفر گوندل آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر تھے۔ظفر گوندل سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ان کے خلاف کرپشن اور مِس کنڈکٹ کے ناقابل تردید ثبوت ملے جب کہ انہیں ذاتی شنوائی کاموقع بھی دیا گیا۔کمیٹی نے شواہد اور بیانات کی روشنی میں وزیراعظم سے ملزم کی ملازمت سے برخاستگی کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم نے گورنمنٹ سروسز رولز 1973 کے تحت ظفرگوندل کی برخاستگی کےاحکامات جاری کیے۔