لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی آج لاہور آمد،اسٹیج سے مشکوک شخص گرفتاری


 ہفتہ ۱۲ آگست ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۱۹     لاہور   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لاہور: پولیس نے داتا دربار کےقریب بنائے گئے اسٹیج سے مشکوک شخص کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آج گوجرانوالہ سے لاہور پہنچیں گے جہاں ان کے خطاب کے لیے جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار کیا گیا ہے جب کہ جلسہ گاہ کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں۔پولیس نے داتا دربار کے قریب جلسہ گاہ میں معمول کا سرچ آپریشن کیا جس دوران اسٹیج کے قریب سے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ مشکوک شخص کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیاہے۔