کراچی:وفاقی حکومت ہماری سیاسی آزدی کو یقینی بنائے: ڈاکٹر فاروق ستار


 ہفتہ ۱۲ آگست ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۲۵     کراچی   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت ہماری سیاسی آزادی کو یقینی بنائے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں جہاں گورنر ہاؤس میں ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کےسربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کیا، ان سے لاپتا کارکنان کی بازیابی کے لیے بات کی جب کہ وزیراعظم سے سندھ کے شہری علاقوں پر بھی بات ہوئی۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہماری سیاسی آزدی کو یقینی بنائے