کراچی:سیاست دان سیاست میں مگن، ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے ایس آئی یو ٹی کی بنیاد لاڑکانہ میں رکھ دی


 ہفتہ ۱۲ آگست ۲۰۱۷    ۶ دن پہلے     ۱۹۵     کراچی   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کراچی: ملک میں سیاسی ہنگامہ عروج پر سیاست دان سیاست میں مگن ہیں جبکہ قوم ملک کے70ویں یوم آزادی کے منانے کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں ایسے میں قوم کی خدمت کا درد رکھنے والے مسیحا ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی سندھ کے غریب لوگوں کے لئے علاج معالجے اور اعضاءکی پیوند کاری کرنے والے ہسپتال ایس آئی یو ٹی کی بنیاد لاڑکانہ میں رکھ دی ہے، اس سے قبل یہ ہسپتال کراچی اور سکھر میں قائم تھا۔اس وقت پاکستان میں علاج معالجے کی سہولیات ناپید ہیں، غریب سسک سسک کر مر رہیں جبکہ سرکاری سطح پر قائم ہسپتالوں میں بھی خاطر خواہ انتظامات نہیں ہیں ایسے حالات میں پاکستانیوں کے مسیحا ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی میدان میں آگئے انہوں نے خاموشی کے ساتھ پہلے کراچی میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کی بنیاد کراچی میں رکھی جبکہ اس کے بعد انہوں نے سکھر کے شہریوں کے لئے بھی یہ ہسپتال قائم کردیا جبکہ اب انہوں نے لاڑکانہ میں بھی اس ہسپتال کی بنیاد رکھ دی ہے