راولپنڈی: بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے 800 طلبااور اساتذہ کا کوئٹہ گیریژن کادورہ


 ہفتہ ۱۲ آگست ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۲۵     راولپنڈی   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے 800 طلبااور اساتذہ نے کوئٹہ گیریژن کادورہ کیا ،طلباوطالبات اوراساتذہ نے ملٹری یونٹس اورفارمیشن کیساتھ ایک دن گزارا جس میں انہوں نے سامان حرب کے مختلف اسٹالزپراشیاکامعائنہ کیا۔اس کے علاوہ طلبہ نے آرٹلری گن فائر،ایوی ایشن فلائی پاسٹ بھی دیکھا،جبکہ طلبہ نے دہشت گردوں سے کمپائونڈخالی کرانے کی مشق میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں طلبہ وطالبات کو یہ د ورہ کرایاگیا جبکہ دورے کا ایک مقصدپاک فوج کی تنظیمی اوردفاعی صلاحیتوں سے روشناس کرانا بھی تھا۔