کراچی: وزیر اعظم نے کراچی کے لئے 5 2 ارب روپے اور حیدرآباد کےلئے 5ارب روپے پیکج کا اعلان کردیا


 ہفتہ ۱۲ آگست ۲۰۱۷    ۶ دن پہلے     ۱۱۰     کراچی   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کراچی: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ5 2ارب روپے کراچی ، 5ارب روپے حیدر آباد کو رواں سال وفاقی پیکج دیں گے ، کراچی کے حالات بہتر بنانے کے لئے رینجر ز کو تمام وسائل فراہم کریں گے ، تاجروں کے مسائل سنے پہلے بھی مسائل حل کئے اب مزید تیزی سے حل کریں گے ، ایم کیوایم نے غیر مشروط طور پر جمہوریت کی حمایت کی تھی سیاسی جماعت ہوتے ہوئے ان کی مشکلات کا بھی ازالہ کرنا ہو گا،پارٹی جب تک چاہے گی وزیر اعظم رہوں گا ، ٹی وی دیکھنے کا موقع کم ملتا ہے لیکن تین دنوں جو عوام نے ساتھ دیا ہے سب کے سامنے ہے ۔ ن لیگ سیاسی جماعت ہے اور اسے عوام میں جانے کا حق حاصل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے دورے پر گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن قائم کرنے پروزیر داخلہ ، سندھ حکومت ، رینجر ز اور کو رکمانڈر ، کے ساتھ بات چیت کی گئی اور اس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رینجرز اپنا کام کرتے رہیں گے اورجو وسائل چاہیے ہوں گے انہیں وفاق فراہم کرتا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے ساتھ ملاقا ت میں ان کے مسائل سنے ہیں انہوں نے اپنی مشکلات سے آگا ہ کیا ہے ان مسائل کو بھی دور کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پالیسی کو آگے بڑھائیں گے اور ملک کو معاشی ترقی یافتہ بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں چاہتے ہیں ہمارے نوجوانوں کو نوکریاں ملیں اور ملک ترقی کرتا رہے ۔انہوں نے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس وقت تک پارٹی چاہے گی وزیر اعظم ہو ں اورجہاں تک کراچی کی بات ہے اب18ویں ترمیم میں صوبوں کو فنڈز ٹرانسفر کر دیئے گئے ہیں اور صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ترقیاتی کام کریں لیکن وفاق نے 25ارب کراچی کے لئے ،5ارب روپے حیدر آباد کے لئے پیکج اس سال دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی دیکھنے کا موقع کم ملتا ہے لیکن میاں صاحب کے قافلے کے پچھلے تین دنوں سے جو ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہیں ، ن لیگ سیاسی جماعت ہے اور اس کا حق ہے کہ وہ عوام میں جائے ۔ جمہوریت کے لئے ایم کیو ایم نے حمایت کی تھی آج ان کے وفد سے بات چیت ہوئی ان کی مشکلات سنی ہیں حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ علی شاہ میرے جیل کے ساتھی ہیں اور ان سے ملاقات ذاتی قسم کی تھی اور ان کی نیک کواہشات ہمارے ساتھ ہیں ۔