کوئٹہ: پشین اسٹاپ کے قریب دھماکے میں جابحق افراد کی تعداد ۱۷ ہوگئے


 ہفتہ ۱۲ آگست ۲۰۱۷    ۲ ھفتے پہلے     ۵۳     کوئٹہ‎   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے ذریعے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اب تک ۱۷ افراد جابحق جبکہ ۲۷ سے زائد کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے دھماکا پشین روڈ پر موجود ایک گاڑی میں ہوا ہے جس کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دھماکا بہت بڑا تھا جس کے باعث آگ لگ گئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اس کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہوسکی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے ۸ سے ۹ افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔آگ لگنے والی گاڑیوں میں دو گاڑیاں، چار رکشے اور دو موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔