ملتان: قربانی کے لئے لایا جانے والا جانور نالے میں گر گیا


 اتوار ۲۷ آگست ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۱۰۱     ملتان   پرنٹ نکالیں

رپورٹ    ویب ڈیسک   :ملتان: قربانی کے لئے لایا جانے والا بھینسا رسی چھڑا کر نالے میں گر گیا ، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آپریشن کر کے بھینسے کر نالے سے نکال کر مالک کے حوالے کر دیا ۔ دہلی گیٹ کے قریب اسلم نامی شخص قربانی کے لئے منڈی سے بھینسا لے کر آ رہا تھا لیکن ٹریفک کے شور کے باعث بھینسا بھڑک گیا اور رسی چھڑا کر بھاگتے ہوئے 10 فٹ گہرے نالے میں گر گیا جسے مالک اور اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالنے کی کوشش کی لیکن دو گھنٹے کی ناکام کوشش کے بعد ریسکیو کو اطلاع دی گئی جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بھینسے کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کیا ، تاہم ریسکیو نے بھی بھینسے کو نالے میں سے نکالنے کے لئے ایک گھنٹہ لگا دیا ۔ ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد ریسکیو نے بھینسے کو نکال کر مالک کے حوالے کیا تو مالک کا بھی سانس میں سانس آیا ۔