فیصل آباد: حکمرانوں کو عوام سے کوئی سروکار نہیں، حاجی عبداللہ خان دمڑ


 پير ۲۸ آگست ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۵۱     فیصل آباد   پرنٹ نکالیں
پاکستان تحریک انصاف سٹی کونسل59کے چیئرمین حاجی عبداللہ خان دمڑ( فائل فوٹو)

رپورٹ    محمد رضوان   :فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف سٹی کونسل59کے چیئرمین و حلقہ پی پی67کے امیدوار حاجی عبداللہ خان دمڑنے کہا ہے کہ اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل دینے کیلئے قوم کو جاگنا ہوگا ورنہ ہمارے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔حکمرانوں کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ، جن وزراء نے ملک و قوم کی خدمت کا حلف اٹھایا تھا وہ گزشتہ کئی ماہ سے اپنے محکموں کے امور سر انجام دینے کی بجائے قیادت کی کرپشن کے دفاع پر مامور رہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد سے حکمرانوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیاہے اگر اب بھی قوم نے اپنے شعور کا مظاہرہ نہ کیا تو ہماری آنے والی نسلیں بھی ہمیں معاف نہیں کریں گی۔