کوئٹہ: ورلڈ اليون كے آنے سے پاكستان کا مثبت تاثر اُبھرے گا، وزيراعلیٰ بلوچستان


 منگل ۱۲ ۲۰۱۷    ۲ ھفتے پہلے     ۱۳     کوئٹہ‎   پرنٹ نکالیں
فائل فوٹو

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کوئٹہ: وزيراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ ورلڈ اليون كے دورے سے پاكستان کا مثبت تاثر اُبھرے گا جب کہ یہ تاريخی دورہ اس بات كا ثبوت ہے كہ دُنيا دہشت گردی كے خلاف پاكستان كی كاوشوں كوسراہتی ہے۔ نواب ثنا اللہ زہری نے ورلڈ كركٹ اليون كے دورہ پاكستان كا خيرمقدم كرتے ہوئے پاكستان ميں بين الاقوامی كركٹ كی دوبارہ بحالی كے ساتھ ساتھ ملک ميں امن وامان كی صورتحال كو بہتری کا مظہر قرار ديا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ يہ تاريخی دورہ اس بات كا ثبوت ہے كہ دُنيا دہشتگردی كے خلاف پاكستان كی كاوشوں اور ان كے نتيجے ميں پاكستان ميں قائم ہونے والے امن كوسراہتی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ورلڈ اليون كے دورے سے پاكستان كے بارے ميں كياجانے والامنفی پروپيگنڈہ زائل ہوگا اور ايك مثبت تاثر اُبھرے گا، ورلڈاليون كے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچوں كی سريز كا انعقاد ہمارے اُن شہدا كی قربانيوں كے باعث ممكن ہوسكا جنہوں نے ملك و قوم كے تحفظ اوردہشت گردی كے خاتمے كے لیے اپنی جانيں قربان كيں جن ميں سيكيورٹی فورسز اور شہری بھی شامل ہيں۔