جامعہ سندھ کی جانب سے ملحقہ پرائیویٹ کالجز میں سیمسٹر امتحانات کے فارم جمع کروانے کا شیڈیول جاری


 منگل ۱۲ ۲۰۱۷    ۲ ھفتے پہلے     ٦۳     جامشورو   پرنٹ نکالیں

رپورٹ    علی مراد چانڈیو   :جامشورو: ناظم امتحانات (سیمسٹر) جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے جامعہ سے ملحقہ پرائیویٹ کالج کے سیمسٹر امتحانات 2017ءکے فارم و فی جمع کروانے کی تاریخ کا شیڈیول جاری کیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی سی آئی ٹی، 4 سالہ بی بی اے پروگرام، 4 سالہ ایم بی اے پروگرام، 2 سالہ ایم بی اے پروگرام (ایوننگ 6 سیمسٹر)، 2 سالہ ایم بی اے (آنرز) کے امتحانی فارم و فی جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 ستمبر 2017ءمقرر کی گئی ہے، جبکہ 22 تا 26 ستمبر تک 5000 روپے لیٹ فی کے ساتھ امتحانی فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ متذکرہ پروگرامز کے علاوہ بی ایس (آئی ٹی) اور بی ایس (سافٹ ویئر انجیئرنگ) کے سیمسٹر امتحانات 12 اکتوبر 2017ءسے شروع ہونگے۔ دوسری جانب ناظم امتحانات (سالانہ) کی جانب سے جامعہ سے ملحقہ میڈیکل کالجز میں سیکنڈ پروفیشنل (سال سوم)، تھرڈ پروفیشنل (سال چہارم) اور فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس سال 2016ءکے بائی اینوئل امتحانات 19اکتوبر 2017ءسے لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔