لاہور: پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا


 بدھ ۱۳ ۲۰۱۷    ایک ھفتہ پہلے     ۱۹     لاہور   پرنٹ نکالیں
فائل فوٹو

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لاہور: پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا جب کہ قومی ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز ورلڈ الیون کو دلچسپ مقابلے کے بعد 20 رنز سے شکست دی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام سات بجے ایک مرتبہ پھر دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ افتتاحی میچ میں شکست کے بعد آج ہونے والے مقابلے کے لئے مہمان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے اور قومی ٹیم کے خلاف سیموئل بدری کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان ہے اور فاتح الیون ہی میدان میں اترے گی۔ شائقین کرکٹ دوسرے میچ کے لئے بھی بے تاب ہیں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنی آنکھوں سے سامنے ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے بھی انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور آج بھی تماشائیوں کو بھرپور چیکنگ کے بعد گراؤنڈ کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔