لاہور: آزادی کپ کے میچ کے باعث اسکولوں میں جلدی چھٹی


 بدھ ۱۳ ۲۰۱۷    ایک ھفتہ پہلے     ۱۸     لاہور   پرنٹ نکالیں
فائل فوٹو

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لاہور: شہر میں جاری آزادی کپ کے میچز کے باعث گلبرگ کے اسکولوں میں جلد چھٹی کردی گئی، فیصلہ سیکیورٹی اور سڑکوں کی بندش کے باعث کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں آزادی کپ کے میچز کے باعث گلبرگ کے اسکولوں میں وقت سے پہلے چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے والدین کو ہاف ڈے کے بعد بچوں کو لے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ جلدی چھٹی کوئی بات نہیں کیونکہ بین الاقوامی کرکٹرز کی سیکیورٹی کے لئے یہ قربانی قبول ہے مگر سڑکوں کا بند ہونا تکلیف کا باعث ہے۔