واشنگٹن: پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کل شروع ہونگے


 بدھ ۱۳ ۲۰۱۷    ایک ماہ پہلے     ۳۵     واشنگٽن   پرنٹ نکالیں
فائل فوٹو

رپورٹ    ویب ڈیسک   :اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر مذاکرات کل واشنگٹن میں شروع ہونگے، سیکرٹری سطح پر ہونے والے ان آبی مذاکرات کی نگرانی عالمی بینک کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر مذاکرات کل سے واشنگٹن میں شروع ہو رہے ہیں، مزاکرات میں شرکت کے لئے پاکستانی وفد واشنگٹن روانہ ہو گیاہے،وفد میں سیکرٹری پاور یوسف نسیم کھوکھر، انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ، جوائنٹ سیکرٹری واٹر سید مہر علی شاہ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ سیکرٹری سطح کے پاکستان بھارت آبی مذاکرات عالمی بینک کی زیرنگرانی ہورہے ہیں، پاکستان نے بھارت کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے کشن گنگا پن بجلی منصوبے کے ڈیزائن پر اعتراضات اٹھا رکھے ہیں،ا س کے علاوہ پاکستان کو چناب پر لگائے جانے والے ان چاروں منصوبوں کے ڈیزائن پر اعتراضات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 روزہ مذاکرات میں پاکستا بھارت کے متنازعہ بجلی منصوبوں رتلے، پکال دل، مہار، لوئر کلنائی پربات چیت کرے گا۔