طويل انتظار ختم، دلیپ کمار اور سائرہ بانو کو ۱۱ سال بعد گھر واپس مل گیا


 بدھ ۱۳ ۲۰۱۷    ایک ماہ پہلے     ۵٦     ممبئی   پرنٹ نکالیں
سائرہ بانو فیصلہ سن کر اپنی خوشی پر قابو نہ رکھ سکیں

رپورٹ    ویب ڈیسک   :ممبئی: بھارتی عدالت نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کماراوران کی اہلیہ سائرہ بانو کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے 11 سال بعد ان کے گھر کی چابیاں لوٹادیں۔ اداکاردلیپ کمارنے تقریباً 11 سال قبل 2006 میں ممبئی کے علاقے پالی ہل میں موجود اپنے 2 ہزار 412 مربع گز کے بنگلے کی تزئین وآرائش کے لیے ایک رئیل اسٹیٹ فرم پراجیتا ڈیولپرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا لیکن رئیل اسٹیٹ کمپنی نےمعاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کی جائیداد پر قبضہ کرلیا جس کا کیس گزشتہ 11 سال سے عدالت میں زیرسماعت تھا۔ تاہم گزشتہ روزعدالت نے کیس کا فیصلہ دلیپ کمار کے حق میں دیتے ہوئے چابیاں دلیپ کمار اور سائرہ بانو کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا، سائرہ بانو فیصلہ سن کر اپنی خوشی پر قابو نہ رکھ سکیں اور فوراً یہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ سائرہ بانو نے ٹوئٹرپراپنے گھر کی چابیاں ہاتھ میں لیتے ہوئے تصویر شیئرکی اورلکھا کہ صاحب (دلیپ کمار) اور میں آج اپنی جائیداد ملنے پر بہت خوش ہیں جس پر برسوں سے قبضہ مافیا نے قبضہ کررکھا تھا، ساتھ میں انہوں نے دعائیں کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسی کیس میں بھارتی عدالت نے دلیپ کمار کو معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر رئیل اسٹیٹ فرم کو 20 کروڑ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دیا تھا، تاہم دلیپ کمارنے قانونی جنگ جاری رکھی اور بالآخرعدالت کو ان کے حق میں فیصلہ دینا پڑا۔