لاہور: شوبز اسٹارز پر بھی کرکٹ کا بخار چڑھ گیا


 بدھ ۱۳ ۲۰۱۷    ایک ماہ پہلے     ۴۰     لاہور   پرنٹ نکالیں
اداکارہ جگن کاظم نے قذافی اسٹیڈیم سے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لاہور: خوبرو ہوسٹ اور اداکارہ جگن کاظم نے قذافی اسٹیڈیم جاکر آزادی کپ کے پہلے میچ میں شرکت کی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ میدان میں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ اسٹارز کو دیکھ کر کافی خوش ہیں۔ جگن کاظم نے قومی ٹیم کے میچ جیتنے کے بعد اسٹیڈیم کے اسکور بورڈ کی تصویر شیئر کی اور ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔ اداکار فیصل قریشی نے بھی قومی ٹیم کو آزادی کپ کے پہلے میچ کی فتح پر ٹوئٹ میں مبارک باد پیش کی اور لکھا کہ یہ پاکستان کی جیت ہے۔مشہور اداکار حمزہ علی عباسی نے جیت کی خوشی میں مبارک باد دی اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو سراہا۔ جبکہ ساتھ ہی انہوں نے میچ کے لیے ترتیب دیئے گئے ٹریفک پلان پر بھی تنقید کی۔