بیٹے سے دوستوں کی طرح بیٹھ کر بات نہیں کی، سنی دیول


 بدھ ۱۳ ۲۰۱۷    ایک ماہ پہلے     ۴۱     ممبئی   پرنٹ نکالیں
فائیل فوٹو

رپورٹ    ویب ڈیسک   :ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکار سنی دیول کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا کرن دیول اتنا بڑا ہوگیا لیکن انہوں نے کبھی اپنے بیٹے سے دوستوں کی طرح بیٹھ کر بات نہیں کی وہ اور کرن کبھی دوست نہیں بن سکتے۔ ناداکاردھرمیندر نے اپنے بڑے بیٹے سنی دیول کو بالی ووڈ میں متعارف کروانے کے لیے 1983 میں فلم ’’بے تاب‘‘ بنائی تھی جس میں سنی دیول کے ساتھ سیف علی خان کی سابق اہلیہ امریتا سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی اور اب سنی دیول بھی اپنے بیٹے کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کے فلم ’’پل پل دل کے پاس‘‘ بنارہے ہیں، ایک تقریب کے دوران سنی دیول نے اپنے بیٹے کرن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے وہ اپنے بیٹے کے کیرئیر کولے کر بہت فکر مند ہیں اور اس کے لیے فلم بنارہے ہیں لیکن ایک ساتھ کام کرنے کے باجود ہم باپ بیٹا کبھی دوست نہیں بن سکتے ، ہم نے آج تک کبھی ساتھ بیٹھ کر بات ہی نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا اور میرے والد دھرمیندر کا رشتہ بھی ایسا ہی ہے میں نے آج تک اپنے والد کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کی، ہم جب ساتھ بیٹھتے ہیں تو سمجھ ہی نہیں آتا کہ کیا بات کریں، میں آج بھی اپنے والد سے بہت ڈرتا ہوں، کرن اور میرا رشتہ بھی ایسا ہی ہے، میرا بیٹا میرا بہت احترام کرتا ہے ہمارے درمیان احترام کا رشتہ تو ہوسکتا ہے لیکن دوستوں کا نہیں۔ واضح رہے کہ فلم ’’پل پل دل کے پاس‘‘ کی ہدایت کاری کے فرائض سنی دیول خود انجام دے رہے ہیں فلم کی کہانی محبت پر مبنی ہے جس کی شوٹنگ منالی میں جاری ہے۔