کابل میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب خود کش حملہ، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک


 بدھ ۱۳ ۲۰۱۷    ایک ھفتہ پہلے     ۱۴     کابل   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کابل میں کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر خود کش بمبار نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق جس وقت دھماکا ہوا اس وقت اسٹیڈیم کے اندر شپاگیزا کرکٹ لیگ کا میچ جاری تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کسی کھلاڑی یا آفیشل کو نقصان نہیں پہنچا۔افغان سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ اہلکار نے اپنی جان کی قربانی دے کر حملہ آور کو اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے سے روکا جہاں ہزاروں افراد موجود تھے۔ افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق دھماکے کے بعد میچ کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا ۔ افغانستان میں شپاگیزا کرکٹ لیگ کے میچز 22 ستمبر تک جاری رہیں گے۔واضح رہے کہ سابق پاکستانی آل راونڈر عبدالرزاق بھی کابل میں موجود ہیں۔انہوں نے افغان کرکٹ لیگ سے معاہدہ کیا ہے اور وہ ایک لاکھ امریکی ڈالرکی سیکیورٹی ضمانت پر لیگ میں شرکت کے لیے گزشتہ جمعرات کوکابل روانہ ہوئے تھے۔