حیدرآباد: محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی،سمیت سیکیورٹی کے فل پروف اقداما ت کئے جائیں:سعید احمد منگنیجو


 بدھ ۱۳ ۲۰۱۷    ایک ماہ پہلے     ۲۰     حيدرآباد   پرنٹ نکالیں
کمشنر حیدرآباد سعید احمد منگنیجومحرم الحرام کے سلسلے میں لئے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے

رپورٹ    اعجاز لغاری   :حیدرآباد: کمشنر حیدرآباد سعید احمد منگنیجو نے ڈویژن کے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کی صفائی ستھرائی،سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے موثر اقداما ت کئے جائیں۔وہ آج شہباز ہال حیدرآباد میں عاشورہ محرم الحرام کے لئے انتظامات کا جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی حیدرآباد ، سیکٹر کمانڈر رینجرز حیدرآباد سمیت ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز، ایس پی اسپیشل برانچ ،ڈی جی ہیلتھ، ڈائر یکٹر اسکولز اور ڈویژنل اسکاﺅٹس کمشنر، ڈائریکٹر پی ٹی سی ایل ، ایم ایس سول اسپتال ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے علاوہ ایم ڈی واسا ، میونسپل کمشنر حیدرآباد اور دیگراداروں کے افسران بھی موجود تھے ۔ کمشنر حیدرآباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عاشورہ کے دوران امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کے لئے ،عزاداروں کے تحفظ اور ان کو سہولت دلانے کے لئے تمام انتظامات کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن ، محبت اور بھائی چارگی کی فضا کو قائم رکھا جائے جبکہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میںعاشورہ کے جلوسوںمیں ڈرون کیمروں کے استعمال پرپابندی عائد ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ماتمی جلوس ، مجالس ، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں پر سیکیورٹی کیمرے نصب کئے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجالس کے داخلی راستوں میں کھار دار تاریں اور واک تھرو گیٹس لگائے جائیں تاکہ کسی بھی غیر یقینی صورت حال سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران دیواروں پر شر انگیزوال چاکنگ روکی جائے تاکہ کسی بھی فساد سے بچا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ عزاداروں کی حفاظت کے لئے پولیس کے ساتھ رینجرز بھی مقرر کئی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شکایت کے فوری ازالے لئے محرام الحرام کے دوران ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کے آفس میں چوبیس گھنٹے فعال کنٹرول روم قائم کئے جائیں ، جبکہ ڈی جی ہیلتھ کو ہدایت کی کہ محرام الحرام کے دوران تمام اضلاع کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملے کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ محرم کے دوران صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے کممشنر حیدرآباد نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ اس دن کی مناسبت سے خاص طورپر جلوسوں کے گزرگاہوں کی صفائی ستھرائی کے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں اور عملے کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے بصورت دیگر کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عاشورہ کے دوران ماتمی جلوس کے راستوں سے کوڑہ کچرے کی صفائی ، مین ہولز کو ڈھکنے کے انتظام کو بھی مکمل کیا جائے ۔انہوں نے ہائی وے کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ محرم لحرام کے جلوس کے ماتمی جلوسوں کے گزرگاہوں کے تمام ٹوٹے ہوئے روڈز کی مرمت کو بھی یقینی بنائیں تاکہ جلوس آسانی کے ساتھ گزر سکے ۔ انہوں نے مزید ہیسکو کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ عاشورہ کے دوران لوڈ شیڈنگ سے گریز کریں اور واسا کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عاشورہ کے دوران بلا تعطل فراہمی آب کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے دوران پاک فوج ، ایف سی کو بھی اسٹینڈ بائے رکھا جائے گا