حیدرآباد مین پوری اور گٹکا فروش کے خلاف کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون سمیت متعدد ملزمان گرفتار


 بدھ ۱۳ ۲۰۱۷    ایک ھفتہ پہلے     ۳۴     حيدرآباد   پرنٹ نکالیں
مین پوری اور گھٹکہ فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان

رپورٹ    اعجاز لغاری   :حیدرآباد: ایس ایس پی حیدراباد پیر محمد شاھ کے حکم پر ضلع بھرمیں ایس پی سٹی سرفرازورک، ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اسلم لانگاہ، این ٹی ٹیررسٹ فورس اور حیدرآباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر ڈاکووں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت ایکشن لینے کے ساتھ ہر قسم کی پاکستانی و انڈین مین پوری، سپاری و گٹکا، منشیات فروشی جوا وسٹہ اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف بھر پور ٹارگیٹیڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں طارق خانزادہ ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کا یونٹ نمبر 6 لطیف آباد میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا جس کے دوران انتہائی خطرناک منشیات فروش نارکوٹک کوئین مسمات زینب عرف جمنا کو گرفتار کرکے 2040 گرام چرس برآمد کی جبکہ اس سے پہلے بھی متعدد بار پولیس نے اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے مگر ہر بار یہ پولیس کو دھوکہ دے کرموقع سے فرار ہوجاتی تھی۔ مارکیٹ تھانے کی پولیس نے ایس ایچ او مینر عباسی کی قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم شعیب عرف شاہنواز وسان کو ایمبولینس میں مین پوری رکھ کر سپلا ئی کرتے ہوئے رنگیں ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران مین پوری فروخت کرنے والے بڑے کا ڈیلر محمد علی ولد قمرالدین آرائین کو 61 بوری 02 لاکھ 71ھزار 510 پیکٹ مضر صحت انڈین گٹکے کے پیکٹ سمیت گرفتار کیا برآمد کئیں گئے مال کی مالیت تقریبا 20 سے 22 لاکھ روپے ہے، جبکہ ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اسلم لانگاہ کی زیر نگرانی تھانہ حالی روڈ کی حد میں کر یک ڈائون کرتے ہوئے مین پوری اور گٹکا فروخت کندہ ڈیلرز سلمان یوسف زئی اور غلام حسین شیخ کو گرفتار کرکے 56 بوری 4000 کلو گرام میں پوری تیار کر نے کا خام مال برآمد کیا، تھانہ پھلیلی کی حد میں تین مختلف کاروائیوں کے دوران ملزمان محمد زاہد ولد محمد اصغر، محمد طاہر ، محمد سلیم ، محمد شعیب، راشد علی اور محمد عمر گرفتار کرکے 3000 مین پوری 3000 گٹکا اور 02 بوری کام مال سمیت گرفتار کرلیا ایس ایچ او سخی پیر افتخار خانزادہ نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران ملزم شاکر اور نوید خان کو تقریبا 400 انڈین گٹکا اور 5000 مین پوری سمیت گرفتار کرلیا ۔ ایس ایچ او مکی شاہ عمران آفریدی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم جبران عرف شپت سے 2065 مین پوری اور 2000 انڈین گٹکا برآمد کرلیا، ایس ایچ او قاسم آباد منظور جمالی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد جاکھرو سے 4000 مین پوری سمیت گرفتار کرلیا، ایس ایچ او فورٹ عبدالکریم عباسی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم خالق شیخ کو گرفتار کرکے 3300 سے زائد مین پوریاں برآمد کرلی ہیں