جامشورو: طلباءکو بہترین تعلیمی ماحول و جدید سہولیات فراہم کریں گے، ڈاکٹر برفت


 بدھ ۱۳ ۲۰۱۷    ایک ماہ پہلے     ۷۷     جامشورو   پرنٹ نکالیں
شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت اساتذہ و طلباءکے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے

رپورٹ    علی مراد چانڈیو   :جامشورو: شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے نیچرل سائنسز فیکلٹی کے مختلف تدریسی شعبوں انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ سائنسز، فزیالوجی اور فریش واٹر بایولاجی اینڈ فشریز کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر برفت نے شعبوں اور کلاسز میں موجود اساتذہ و طلباءکے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اساتذہ کی جانب سے طلباءکو کورس کا اختصار مہیا کرنے اور پابندی کے ساتھ کلاسز میں کلی طور پر آن لائین حاضری نظام کو رائج کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ طلباءپر واضح کیا جائے کہ اگر ان کی حاضری مطلوبہ شرح سے کم ہوگی تو انہیں سیمسٹر امتحانات میں حصہ لینے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباءکو جامعہ میں بہترین تعلیمی ماحول و جدید سہولیات فراہم کیا جائیں گی۔ دوسری جانب وائس چانسلر ڈاکٹر برفت نے ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل اسکول، ایلسا قاضی کیمپس حیدرآباد کے طلباءکو جشن آزادی کی تقریب اور پیرنٹس ڈے پر بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد تقسیم کی۔ اسکولی بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر برفت نے کہا کہ ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل اسکول کے بچے تعلیم و ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، امید ہے کہ آگے چل کر ان کی قابلیت و صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ جبکہ وائس چانسلر کو گزشتہ روز بھی جامعہ کے اساتذہ، افسران و ملازمین کی جانب سے حج کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔