پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ 29 اکتوبر کو ہوگا


 ہفتہ ۰۷ آکتوبر‬‮ ۲۰۱۷    ۲ ھفتے پہلے     ۲۱     لاہور   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لاہور: پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ اب 29اکتوبر بروز اتوار ہوگا۔ہفتہ کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ تمام امیدوار جو 20اگست کو انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرچکے ہیں وہ اپنے پرانے رول نمبرز کے ساتھ انہی سینٹرز سے ٹیسٹ میں بیٹھ سکیں گےجہاں انھوں نےپہلےٹیسٹ دیاتھا۔اس ٹیسٹ کیلئےکوئی نئی رجسٹریشن یا فیس جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔ ہفتہ کےروز یو ایچ ایس کے نئے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود نے یونیورسٹی کی فیکلٹی اورا سٹاف سے خطاب کیااور کہاکہ چندافراد کی وجہ سے یونیورسٹی کی عزت و ناموس پر جوداغ لگا ہے اسے صاف کریں گے اور ادارے کا وقار بحال کریں گے۔انھوں نے تمام اسٹاف سے پوری لگن اور محنت کے ساتھ کام کرنے کی درخواست کی۔مزید برآں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ یونیورسٹی کی ڈپٹی کنٹرولر صائمہ تبسم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ جازب حسین بھٹی کو تفتیش کے عمل میں شامل ہونے کے باعث رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔یونیورسٹی میں حفاظتی انتظامات کوسخت کردیاگیاہے۔ تمام وائی فائی نیٹ ورک بند کردیا گیا ہے جبکہ نئے سیکورٹی کیمرے بھی لگادیے گئے ہیں۔انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے نئے قوانین بھی لاگو کردیے گئے ہیں