کوئٹہ : 5 اشتہاریوں سمیت غیر قانونی مقیم 11 افغان باشندے گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد


 اتوار ۰۸ آکتوبر‬‮ ۲۰۱۷    ۲ ھفتے پہلے     ۲۰     کوئٹہ‎   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کوئٹہ : پولیس نے کوئٹہ ایئر پورٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 5اشتہاریوں کو گرفتار کرکے منشیا ت اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس نے مخبری کی بنا پر کوئٹہ ایئر پورٹ کی حدود میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران 5اشتہاریوں کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 11افغان باشندوں کو بھی دھر لیا ہے۔ جن کے قبضے سے 4چوری کی موٹرسائیکلیں ،25کلو گرام چرس اور 3پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے متعلقہ تھانے منتقل کرکے مزید قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا ہے ۔