اوٹاوا: گھر کی ڈیزائن میں نقل کا الزام، پڑوسی کا پڑوسی پر مقدمہ


 بدھ ۱۱ آکتوبر‬‮ ۲۰۱۷    ۲ ھفتے پہلے     ۲۸     اوٹاوا   پرنٹ نکالیں
خاتون نے پڑوسی کو ۲۰ ہزار ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

رپورٹ    ویب ڈیسک   :اوٹاوا: ملتا جلتا گھر بنانے پر مالک نے پڑوسن پر مقدمہ درج کروادیا۔ کینیڈا کے شہری جوڈی چیپنک نے پڑوسی خاتون باربرا این پر ان کے گھر کی طرح اپنے گھر کی تزئین و آرائش کرانے پر ۲۰ ہزار ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر گھر کا ڈیزائن تبدیل کریں۔ جوڈی چیپنک ٹورنٹو کی کاروباری کمپنی کے سی ای او ہیں جو پہاڑی علاقے میں قدیم طرز کے گھر میں رہائش پذیر ہیں اور ان کا گھر شاہکار فن تعمیر کی وجہ سے علاقے میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔