کراچی: فلموں کی وجہ سے ٹی وی ڈرامے نہیں چھوڑے، مہوش حیات


 جمعرات ۱۲ آکتوبر‬‮ ۲۰۱۷    ایک ھفتہ پہلے     ۲۸     کراچی   پرنٹ نکالیں
فائل فوٹو

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کراچی: اداکارہ و ماڈل مہوش حیات کا کہنا ہے کہ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی سے ملک و بیرون ملک جو پذیرائی ملی ہے اسکا تصور بہت کم فنکار ہی کر سکتے ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں مہوش حیات نے کہا کہ ٹی وی فنکاروں کی فلموں میں کامیابی کو آرٹ کے مداحوں کی جانب سے سراہا جانا خوش آئند امر ہے، اچھے کام کی پذیرائی سے فنکاروں میں کام کرنے کا جنون بڑھ جاتا ہے۔ فلم نامعلوم افراد میں آئٹم سانگ بلی نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی سے ملک و بیرون ملک جو پذیرائی ملی ہے اسکا تصور بہت کم فنکار ہی کر سکتے ہیں۔ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ فلموں میں کام کرنے کا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ ٹی وی ڈراموں سے دور ہو گئی ہوں، اس وقت بھی کئی ڈراموں کی ریکارڈنگز میں مصروف ہوں۔