کراچی: حریم فاروق کو نئی فلم مل گئی، تیاریاں جاری


 جمعرات ۱۲ آکتوبر‬‮ ۲۰۱۷    ۲ ھفتے پہلے     ۲۸     کراچی   پرنٹ نکالیں
فائل فوٹو

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کراچی: خوبرو پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ خود احتسابی کی قائل ہوں، جس سے میری پرفارمنس میں روزبروز بہتری آ رہی ہے۔ اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ تجربات سے ہی انسان سیکھتا ہے۔ پروڈیوسر کے طور پر فلم جانان کی بیرون ممالک میں شاندار کامیابی نے میرے حوصلے بڑھا دیئے تھے۔ اب نئی فلم پرچی کی تیاریاں جاری ہیں، جس کو دیکھ کر شائقین ضرور متاثر ہوں گے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ خود احتسابی کی قائل ہوں جس سے میری پرفارمنس میں روزبروز بہتری آ رہی ہے، خود کو فن کی طالبہ سمجھتی ہوں اور جہاں سے بھی کچھ سیکھنے کو ملے اسے اپنا لیتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ صاف گو ہوں اور اسی طرح کے لوگوں کو پسند کرتی ہوں، کبھی کسی سے حسد نہیں کیا بلکہ ہمیشہ اپنے دوستوں کی ترقی کیلئے دعا گو رہتی ہوں۔