کراچی: ٹریفک اہلکار پر فائرنگ، بلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ


 جمعرات ۱۲ آکتوبر‬‮ ۲۰۱۷    ایک ھفتہ پہلے     ۲۱     کراچی   پرنٹ نکالیں
فائل فوٹو

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کراچی: میٹرو پول سگنل پر مسلح ملزمان نے ٹریفک سب انسپکٹر پر فائرنگ کردی، تاہم بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے اہلکار محفوظ رہا۔ ڈی ایس پی فیریئر کنور آصف کے مطابق دو مسلح ملزمان نےٹریول ایجنسی کے باہر ملازم کولوٹ رہے تھے، دفتر کے سامنے کھڑے ٹریفک اہلکار نے ملزمان پر فائرنگ کردی، جس کے بعد ملزمان جوابی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ملزمان ساڑھے ۳ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔ ٹریفک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ہیلمٹ پہنے دو مسلح افراد بینک سے نکلنے والے کمپنی کے ملازم سے جیکٹ چھیننے کی کوشش کر رہے تھے، میں نے پیچھا کرنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے مجھ پر فائرنگ کردی تاہم وہ رقم لوٹنے میں کامیاب ہو گئے۔