دبئی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا کل آغاز ہوگا


 جمعرات ۱۲ آکتوبر‬‮ ۲۰۱۷    ۲ ھفتے پہلے     ۲۳     دبئی   پرنٹ نکالیں
کپتان سرفراز احمد میچ پریکٹس کے دوران خوشگوار موڈ میں

رپورٹ    ویب ڈیسک   :دبئی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، آج سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ۵ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ کل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ۴ بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی جس کے بعد ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوگی۔ خیال رہے کہ مہمان سری لنکا نے دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ۰-۲ سے شکست دی تھی۔