لاہور: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت


 جمعرات ۱۲ آکتوبر‬‮ ۲۰۱۷    ۲ ھفتے پہلے     ۳۹     لاہور   پرنٹ نکالیں
فائل فوٹو

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے امکانات پیدا ہو گئے۔ ساؤتھ افریقہ کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی ملتوی ہونے کے بعد جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی ونڈو خالی ہے اور کوئی مصروفیت نہ ہونے کی وجہ سے ہی پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے پی سی بی اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے درمیان آکلینڈ میں آئی سی سی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ابتدائی بات چیت ہو ئی ہے۔ پی سی بی نے جنوبی افریقہ کو یہ سیریز پاکستان میں بھی کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ ساؤتھ افریقہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ اپنے اجلاس میں کرے گا ۔ امکان یہی ہے کہ یہ سیریز دسمبر میں ساؤتھ افریقہ میں کھیلی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چئرمین نجم سیٹھی کی کرکٹ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ حکام سے بھی مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ آکلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں جائلز کلارک اور آئی سی سی کے سیکورٹی کے نمائندے نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے دوران سیکورٹی معاملات پر بریفنگ دی جسے اجلاس میں سراہا گیا ہے۔