قاہرہ: حماس اور الفتح کے درمیان مصالحتی معاہدہ طئی پاگیا،حماس سربراہ کی جانب سے تصدیق


 جمعرات ۱۲ آکتوبر‬‮ ۲۰۱۷    ۲ ھفتے پہلے     ۱٦     قاہرہ   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :قاہرہ: فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس اور فلسطینی انتظامیہ کے ساتھ منسلک الفتح کے درمیان مصالحتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت اب غزہ پر فلسطینی انتظامیہ کی عملداری قائم کی جائے گی۔مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں حماس اور الفتح کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوران فلسطین کی حریت پسند تنظیم حماس اور فلسطینی انتظامیہ کے ساتھ منسلک الفتح کے درمیان مصالحتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اس مصالحتی عمل میں یہ طے ہو گیا ہے کہ اب غزہ پر فلسطینی انتظامیہ کی عملداری قائم کی جائے گی۔حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے دونوں گروہوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کی تصدیق کردی ہے.واضح رہے کہ حما س اور الفتح کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات چلے آ رہے تھے۔