اوستہ محمد:گیس کی قلت کا نوٹس لےکر نااہل عملے کو فوری طور پر ہٹایا جائے: ڈاکٹر ممتاز علی بروہی


 جمعرات ۱۲ آکتوبر‬‮ ۲۰۱۷    ۲ ھفتے پہلے     ۳۱     اوستا محمد   پرنٹ نکالیں

رپورٹ    منظور سومرو   :اوستہ محمد: پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے سینٹرل کوارڈینٹر ڈاکٹر ممتاز علی بروہی کا اچانک گیس دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ اوستہ محمد پورے شہر میں گیس کی شدید قلت ہے۔موجودہ آفیسر کے ہوتے ہوئے کبھی بھی گیس کے بحران پر قابو نہیں پایا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ موجودہ آفیسر اکثر دفتر سے غائب رہتے ہیں۔ڈاکٹر ممتاز بروہی نے کہا کہ گیس نہ ہو نے کی وجہ سے شہر میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنہ ہے اور مہنگے داموں سلنڈر بھروانے پر عوام مجبور ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سب زونل منیجر عوام کے مسئلے حل کرنے کے بجائے عوام پر الزام تراشی کرنے پر لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گیس نہ ہونے کی صورت میں بھی گیس کے بل ہزاروں روپے آرہے ہیں۔ڈاکٹر ممتاز علی بروہی نے کہا کہ ایم ڈی گیس بلوچستان ،چیف سیکریٹری بلوچستان،کمشنر نصیرآباد ،ڈی سی جعفرآباد ،اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد اس جانب فوری نوٹس لیں اور فوری طور پر موجودہ نا اہل آفیسر کو ہٹا کر ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے