کراچی: سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے پی ٹی آئی کو بھی خیرباد کہ دیا


 جمعرات ۱۲ آکتوبر‬‮ ۲۰۱۷    ۲ ھفتے پہلے     ۲۱     کراچی   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :کراچی: سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے پی ٹی آئی کی سندھ میں پالیسیوں سے اختلاف کے باعث پارٹی کو چھوڑ دیا ۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی اپنا وہ کردار ادا نہیں کر رہی جو میری سوچ سے مطابقت رکھتا ہو۔ن کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں اپنے مستقبل کا فیصلہ آنے والے دنوں میں کروں گی۔واضح رہے کہ ارم عظیم فاروقی ایم کیوایم سے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئی تھی۔ارم عظیم فاروقی نے مزید کہا کہ میں اپنے سپورٹز کا شکریہ بھی ادا کرتی ہوں ،پی ٹی آئی کی وہ پالیسیاں جو ملک کے مفاد کے لئے ہوں گی ان میں حصہ دار رہوں گی۔