کیپٹن صفدر بھول رہے ہیں کہ پاک فوج میں مسلمان فوجیوں کو ختم نبوت ﷺ کاحلف دینا ہوتا ہے:میجر جنر ل آصف غفور


 جمعرات ۱۲ آکتوبر‬‮ ۲۰۱۷    ۲ ھفتے پہلے     ۸۵     راولپنڈی   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنر ل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج میں ہر مذہب ، فرقے ، رنگ اور نسل کے لوگ شامل ہیں ، ہماری فوج قومی یکجہتی کی درخشندہ مثال ہے ، یہاں ایسی کوئی پابندی نہیں کہ اس میں خاص مسلک کے لوگ آئیں گے،کیپٹن صفدر بھول رہے ہیں کہ پاک فوج میں شمولیت کے وقت مسلمان فوجیوں کو ختم نبوت ﷺ کا حلف دینا ہوتا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایک قومی فوج ہے اور یہ قومی ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال ہے، جہاں تک کیپٹن (ر) صفدر کے قومی اسمبلی میں بیان کا تعلق ہے تو شاید وہ بھول رہے ہیں کہ پاک فوج میں شمولیت کے وقت ہر مسلمان فوجی کو ایک حلف نامے پر دستخط کرنا پڑتا ہے کہ وہ قادیانی نہیں اور ختم نبوت ﷺ پر مکمل یقین رکھتا ہے۔ پاک فوج میں مختلف مذاہب کے لوگ شامل ہیں اور جب وہ فوجی وردی پہن لیتے ہیں تو ان کا پہلا مقصد پاکستان کا دفاع ہوتاہے۔