کراچی گوجرانوالا کے بعد لاہور میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کا عورت تیزدھار آلے سے حملا


 جمعرات ۱۲ آکتوبر‬‮ ۲۰۱۷    ایک ھفتہ پہلے     ۲۵     لاہور   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    ویب ڈیسک   :لاہور: کراچی گوجرانوالا کے بعد لاہور میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے تیز دھار آلے سے خاتون پر حملہ کردیا جس کے باعث خاتون شدید زخمی ہوگئی،واقعہ چوہنگ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا عورت کا نام شکیلہ بتایا جارہاہے۔پولیس کے مطابق زخمی 45 سالہ خاتون نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے تاہم پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔ خاتون کو ٹانگ اور کمر پر گہرے زخم آئے جبکہ انہیں22 ٹانکے بھی لگے۔شکیلہ تین روز قبل سعودی عرب سے بیٹے کے رشتے کے سلسلے میں لاہور پہنچی تھیں۔خاتون کا کہنا ہے کہ میری کسی سے دشمنی نہیں، حملہ آور نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا نہیں پہچان سکتی۔