گوجرانوالہ: تحصیل علی پور چٹھہ میں نافرمان طالبعلم نے استاد کی ٹنڈ کرادی


 جمع ۱۰ مارچ ۲۰۱۷    ۵ ماہ پہلے     ۴۸     گوجرانوالہ   پرنٹ نکالیں

رپورٹ    ویب ڈیسک   :گوجرانوالہ: تحصیل علی پور چٹھہ میں نافرمان طالبعلم نے ٹیچر کی ٹنڈ کرادی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک طالبعلم نے اپنے استاد کو آوراہ گردی سے روکنے کے جرم میں بااثر افراد کے ہاتھوں شکایت لگا کر ٹنڈ کرادی ۔بااثر افراد نے استاد پر تشدد کیااور سر اور بھنووئیں مونڈ ڈالیں۔اس واقعے کے خلاف گورنمنٹ ہائی اسکول بچہ چٹھہ کے طلباءاور اساتذہ نے بااثر افراد کیخلاف احتجاج کیا اور پولیس کو ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔