فیصل آباد:ضلعی انتظامیہ کا انتہائی خطرناک 100عمارتیں گرانے کا فیصلہ


 جمع ۱۰ مارچ ۲۰۱۷    ۵ ماہ پہلے     ۴۴     فیصل آباد   پرنٹ نکالیں
(فائل فوٹو)

رپورٹ    محمد رضوان   :فیصل آباد: ضلعی انتظامیہ نے خطرناک قراردی گئی 100سے زائد عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے اسسٹنٹ کمشززاور پلاننگ آفیسر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ ضلع بھر میں 432عمارتوں کو خطرناک قراردیا گیاتھا اور ان میں سے 100کے قریب انتہائی خطر ناک عمارتیں بھی شامل تھیں ۔ڈیزاسٹرمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کراوئے گئے سروے کے دوران مطابق انتہائی خطرناک عمارتوں میں مسمار کرنے جبکہ دیگرعمارتوں کی مرمت کروانے کی سفارش کی گئی تھی اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشز ریونیومحمد شاہد کی صدارت میں اجلاس ہو اجس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتہائی خطرناک قراردی جانے والی 100زائدعمارتوں کو فوری طورپر مسمار کردیاجائے جس کے لئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشزز اور پلاننگ آفیسرزاپنی متعلقہ تحصیلوں میں عمارتیں اپنی نگرانی میں مسمارکروائیں ۔