راجن پور میں مردم شماری کرنے والی ٹیم پر کتے کا حملہ، اہلکار زخمی


 جمعرات ۱۶ مارچ ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۳۳     راجن پور   پرنٹ نکالیں

رپورٹ    ویب ڈیسک   :راجن پور: راجن پور کے نواحی علاقے میں مردم شماری کرنے والی ٹیم پر کتے نے حملہ کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راجن پور کے علاقے محمد پور گم والا میں مردم شماری ٹیم اپنی ڈیوٹی پر تھی کہ اس دوران آوارہ کتے نے ان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ٹیم کا ایک رکن زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو کو طلب کیا گیا جنہوں نے زخمی کارکن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔