اوستہ محمد: ہماری شرافت سے کوئی بھی نا جائز فائدہ نہ لیں تو بہتر ہے،سردار میر فیصل خان جمالی


 جمع ۱۷ مارچ ۲۰۱۷    ۲ ماہ پہلے     ۴۴۲     اوستا محمد   پرنٹ نکالیں
سردار میر فیصل خان جمالی یونین کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے

رپورٹ    منظور سومرو   :اوستہ محمد: امن امان کی حالت خراب ہونے کسی کو نہیں دیں گے اب ہر تاجر اپنے پاس اسلحہ رکھے اور اس کو اپنی حفاظت کی خاطر استعمال کریں اب برداشت نہیں ہو گی ہماری شرافت سے کوئی بھی نا جائز فائدہ نہ لیں تو بہتر ہے ان خیلات کا اظہار سردار زادہ میر فیصل خان جمالی نے آل آٹوز مستری یونین کے صدر حاجی عبدالرحمن رند کے پاس یونین کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ ہم کمزور نہیں اور ہماری شرافت سے کوئی ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں ، میر فیصل خان نے کہا کہ میں نے ڈی پی او کو بھی کہا کہ اب اپنی حفاظت کی خاطر ہمارے تاجر اسلحہ رکھیں گے ، اور میں آپ لوگوں کے ساتھ ہوں انہوں نے کہا کہ ہم بھی اب شہر میں گشت کریں گے اب کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا ، پولیس کا فرض ہے کہ ہر شہری کی چادر چار دیواری کا خیال کریں اور ڈاکووں سے ملوث پولیس اہلکار کو پا یا گیا تو ان کو نوکری سے نکالنے کا بالا آفیسر کو کہیں گے ، اس موقع پر یونین کے صدر حاجی عبدالرحمن رند نے کہا کہ اوستہ محمد میں آئے روز ڈکیتوں نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے پولیس کے ساتھ آپ صاحبان کی تعاون ہونا لازمی ہے اور ہم آپ کے بے حد مشکور ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ ہیں یہی تسلی بھی ہمارے لئے کا فی ہے ہم آپ کے مشکور ہیں کہ آپ آئے اور ہمارے مسائل کو سنا یہی ہمارے لئے کا فی ہے۔